کشمیر روڈ اور شیرانوالہ واٹر ٹینک منصوبے کا ٹینڈرمنسوخ

کشمیر روڈ اور شیرانوالہ واٹر ٹینک منصوبے کا ٹینڈرمنسوخ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)واسا کے ترقیاتی کاموں میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے، کشمیر روڈ اور شیرانوالہ گیٹ واٹر ٹینک کی تعمیر میں مبینہ طور پر بے ضابطگیاں کی گئیں جس پر ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد منصوبہ عملی طور پر بند ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کشمیر روڈ واٹر ٹینک سے پانی کے حصول کیلئے سبمرسیبل پمپ لگائے جانے تھے جس کے ٹینڈر میں قوانین کا خیال نہیں رکھا گیا۔ کشمیر روڈ اور شیرانوالہ گیٹ کے واٹرٹینکس کیلئے 6،6 کیوسک کے پمپ لگنا تھے اور جنریٹر بھی نصب کئے جانے تھے ۔اس حوالے سے ٹینڈر میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا، جس پر پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے واسا کے ٹینڈر کو منسوخ کر دیا جس کے بعد منصوبہ عملی طور پر بند ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں