پیف پارٹنرکو 3 ماہ سے فنڈز نہ مل سکے، مالی بحران شدید

پیف پارٹنرکو 3 ماہ سے فنڈز نہ مل سکے، مالی بحران شدید

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نئے داخل ہونے والے طلبہ کیلئے پیف پارٹنرز کو تاحال فنڈز جاری نہیں کئے۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کیلئے پیف پارٹنرز کی جانب سے داخلے تو کر لئے گئے مگر پیف نے فنڈز تاحال جاری نہیں کئے ہیں۔ پیف پارٹنرز کا کہنا ہے کہ فیسوں کی مد میں پارٹنرسکولوں کو 3 ماہ سے ادائیگیوں سے محروم رکھا جارہاہے ،جس کے باعث مالی بحران شدید ہوگیاہے ،بجلی \' گیس سمیت یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی محال ہوگئی جبکہ اساتذہ اوردیگر سٹاف تنخواہوں سے محروم ہیں۔اس صورتحال میں پارٹنر سکولز بند ہونے سے 27 لاکھ غریب بچے تعلیم سے محروم ہوجائیں گے اوربروقت ادائیگیاں نہ کی گئی تو 3 لاکھ اساتذہ بیروزگار ہوجائیں گے ۔ذرائع کا کہناہے کہ صوبہ بھر میں ساڑھے سات ہزار سکولز کو 3 ماہ سے بچوں کی فیسوں کی مد میں ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں