سٹی ہاؤسنگ سکیم کو آباد کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

 سٹی ہاؤسنگ سکیم کو آباد کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کی کاوشیں مانند پڑنے لگیں،سکیم کے سی بلاک جناح سیکٹر کے پلاٹوں کا قبضہ دینے کے باوجود الاٹیوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کردیا۔

الاٹی ایل ڈی اے کی ناقص پالیسیوں اور ترقیاتی کاموں میں تاخیر سے ناراض ہیں تاہم سکیم کو آباد کرنے کیلئے ایل ڈی اے نے ایک بار پھر حکمت عملی بنا لی جس کے تحت مزید ترقیاتی کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سی بلاک کے بعد مزید پلاٹوں میں بھی ڈویلپمنٹ ورک کیا جائے گا جبکہ پی، ایم اور این بلاک میں ترقیاتی کاموں کا پلان بھی بنا لیا گیا،سکیم کے تین بلاکس میں سڑکیں و دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے تین کروڑ 23 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،تین بلاکس میں ترقیاتی کام تین ماہ کے عرصہ میں مکمل کئے جائیں گے ۔ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں 2293 پلاٹوں کا قبضہ دیا جا چکا ہے جبکہ ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں ساڑھے سات ارب روپے کی ادائیگیاں ہونا باقی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں