نوازشریف آئی ٹی سٹی، عالمی اداروں سے مفاہمتی معاہدے

نوازشریف آئی ٹی سٹی، عالمی اداروں سے مفاہمتی معاہدے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ(سی بی ڈی)پنجاب کا دورہ کیا۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے ان کا استقبال کیا اور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی بی ڈی پنجاب کے حالیہ دورہ چین میں پاکستان کے سب سے بڑے اور پہلے نواز شریف آئی ٹی سٹی کیلئے بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیز اور یونیورسٹیز کے ساتھ مفاہمتی معاہدے طے کئے ہیں، سی بی ڈی پنجاب اگلے مہینے چھ کمرشل اور چھ رہائشی پلاٹوں کی نیلامی بھی کرے گا،جس سے خاطر خواہ سرمایہ کاری اکٹھی ہونے کی امید ہے۔ والٹن روڈ اپ گریڈیشن اوروالٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوورز بھی تکمیل کے قریب ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ سی بی ڈی پنجاب نے اپنے آپ کو پنجاب کے لئے ایک معاشی اثاثے کے طور پر منوایا ہے، سی بی ڈی پنجاب کے تمام منصوبے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں کہ وہ پنجاب کے معاشی منظر نامے میں مثبت تبدیلی لے کر آسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں