ڈی جی نیب لاہور کی کھلی کچہری، 350 متاثرین کی شرکت

 ڈی جی نیب لاہور کی کھلی کچہری، 350 متاثرین کی شرکت

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل نیب لاہورنے گزشتہ روز لاہور میں کھلی کچہری لگائی جس میں 350 سے زائد متاثرین نے دادرسی کیلئے شرکت کی۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے تمام متاثرین کو ازخود سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے ،کھلی کچہری میں پرائم زون، پام وسٹہ ہاؤسنگ، الرحمن گارڈن، خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی ،الجلیل گارڈن، الکبیر ٹاؤن اور گرینڈ ایونیو ہاؤسنگاور لاثانی چکس کے متاثرین نے شرکت کی۔ نیب ترجمان نے بتایاکہ پرائم زون مالکان کی 300 کنال اراضی کو فریز کردیا گیا ہے اور کیس فاسٹ ٹریک پر عدالتی چالان کی تکمیل کیلئے چلایا جا رہاہے جبکہ 1400 متاثرین کے کلیم کی تصدیق مکمل اور دیگر کلیمز تصدیق کے مراحل میں ہیں۔ خیابان امین سوسائٹی ،الرحمن گارڈن انتظامیہ، پام وسٹہ سوسائٹی ،الجلیل گارڈن، الکبیر ٹائون،گرینڈ ایونیو اورلاثانی چکس کیخلاف بھی سخت کارروائی جاری ہے ،نیب لاہور ہر ماہ کے آخری جمعہ کو کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہے ۔ڈی جی نیب لاہور نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری کا انعقاد متاثرین اور نیب میں فاصلے کم کرنے کی ایک کاوش ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں