وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کریگی

وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کریگی

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)محکمہ خوراک پنجاب تاحال گندم خریداری کی پالیسی جاری نہ کرسکا جبکہ 23 لاکھ ٹن گندم پہلے سے گوداموں میں موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم خریداری کے معاملے پر بنائی گئی تین رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرے گی اور اس کیلئے باردانہ کیلئے آن لائن درخواستیں دینے والوں سے گندم خریداری کو پہلا آپشن رکھا جائے گا جبکہ دوسرے آپشن کے طور پر کسان کارڈ کے ذریعے امدادی رقم دی جائے گی، باردانہ کیلئے 3 لاکھ 90 ہزارمیں سے 1 لاکھ 19 ہزار درخواستیں منظور ہوئی تھیں۔ محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق اس وقت مالی حالات اور موسم خریداری گندم خریداری کے لئے موافق نہیں جبکہ یہ امر حیران کن ہے کہ پہلے کسان اوپن فروخت کیلئے احتجاج کرتے تھے اور اب اجازت دئیے جانے پرواویلا کیا جارہا ہے، اصل ایشو یہ ہے کہ مافیاز کو اب سمگلنگ کے راستے نہیں مل رہے اورعوام آٹا سستا ہونے پر خوش ہیں ۔محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق چھوٹے 85 فیصد کسان کا مفاد اولین ترجیح ہے وہ پریشان نہ ہوں، ان سے گندم خریدی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں