ماڈل بازارٹاؤن شپ اور جوہر ٹاؤن کو 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم

ماڈل بازارٹاؤن شپ اور جوہر ٹاؤن  کو 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے گزشتہ ٹاؤن شپ ماڈل بازار میں زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ اور ماڈل بازار جوہر ٹاؤن میں کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہیڈ آفس بلڈنگ اور دونوں بازاروں کے ٹینسائل شیڈز کا کام 20 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے ٹاؤن شپ بازار میں سولر پینلز کی تنصیب کا معائنہ بھی کیا اور اسے ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چا ہئے اور سرپرائز دورے جاری رکھے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں