شعبہ تعلیم کی ترقی اولین ایجنڈا ہے:رانا سکندر حیات

 شعبہ تعلیم کی ترقی اولین ایجنڈا ہے:رانا سکندر حیات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے گزشتہ روز فیصل آباد کا مشترکہ دورہ کیا اور گورنمنٹ پاکستان ماڈل ہائی سکول کا معائنہ کیا۔

بعدازاں صوبائی وزراء نے کمشنر آفس میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی ترقی اولین ایجنڈا ہے جس کے لئے دوررس نتائج کے حامل اقدامات کررہے ہیں۔ ایجوکیشن افسر اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور سکولوں کے وزٹس کو معمول بنائیں۔ دریں اثنا دونوں وزراء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان باہم رواداری اور اخوت کا مظہر ملک ہے اور آج کے دورہ کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں ہر مذہب کے پیروکاروں کو عزت دی جاتی ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ تاریخی عمارات کی تزئین وبحالی کے ساتھ ساتھ اس ورثے کو محفوظ کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے، ہم ایسا سکول بنانا چاہتے ہیں جس میں سکھ اور مسلمان برادری اکٹھی تعلیم حاصل کرے تاکہ باہم رواداری کو فروغ مل سکے۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سکھ کمیونٹی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں