پاکستان برطانیہ زیادہ تعلیمی ایکسچینج پروگرامز شروع کریں:گورنر

پاکستان برطانیہ زیادہ تعلیمی ایکسچینج پروگرامز شروع کریں:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں سرسٹیوسمتھ کی قیادت میں برطانیہ کے اعلیٰ سطح کے تعلیمی وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گورنر بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ا یکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں جبکہ تعلیمی وفود کے تبادلے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ تعلیم وتحقیق میں تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔دریں اثنا گورنر بلیغ الرحمن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہورمیں کریسنٹ ماڈل ہائر سکنڈری سکول گرلز کیمپس کی طالبات کے ساتھ مل کر ارتھ ڈے کے حوالے سے پودا لگایا ۔گورنر نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور ملکی معاشی خوشحالی کیلئے ہمیں بڑھ چڑھ کر درخت لگانے چاہئیں۔ گورنر نے گورنر ہاؤس کے دربار میں ایم اے قریشی کی کتاب’’نسل نو اور اقبال‘‘کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال ہمارا عظیم اثاثہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں