شام کے وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

شام کے وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)شام کے اعلیٰ سطح کے وفد نے نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر رامی وحید الضلی کی قیادت میں پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹرغفور احمد، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام اور مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز بھی موجود تھے۔ نائب وزیر تعلیم شام رامی وحید نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلیمی تعلقات کے فروغ میں عملی اقدامات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلیمی ماہرین کو ایک دوسرے کے ساتھ علمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں