شہر کے تعمیراتی مقامات پر ڈینگی لاروا کا انکشاف

شہر کے تعمیراتی مقامات پر ڈینگی لاروا کا انکشاف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)شہر کے تعمیراتی مقامات پر بھی ڈینگی لاروا کی موجودگی کا انکشاف، واہگہ، ماڈل ٹاؤن، ڈیفنس، پاک عرب سوسائٹی میں لاروے کی نشاندہی۔۔۔

 جوہر ٹاؤن، شاہدرہ، سمن آباد، اچھرہ اور فتح گڑھ میں ڈینگی کی افزائش، ہربنس پورہ، تاج باغ، نیو کنال پارک، تاجپورہ، صدر میں ڈینگی کی بہتات ہے، یوسی 26،95 میں یو سی 52، 122 میں ڈینگی کی بہتات، شہر میں ڈینگی کے کل ہاٹ سپاٹس کی تعداد 20 ہزار سے اوپر ہے، 3047 پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری، 16 کیخلاف ایف آئی آر درج ہوئیں، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت کی جانب سے ڈینگی کے خلاف باقاعدگی سے کام جاری ہے، ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔موسم بدلتے ہی ڈینگی میں اضافہ ہونے لگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں