امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کیلئے ورکنگ جلد مکمل کرنیکی ہدایت

امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کیلئے ورکنگ جلد مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

اس موقع پر کمشنر کا کہنا تھا کہ بورڈ تعلیمی نظام کا حساس ترین حصہ ہے ۔مکمل شفافیت ہی اصل ساکھ ہے۔ جاری امتحانات کیلئے 567 امتحانی مراکز میں سے ہر ایک کا روزانہ چیک ہونا لازمی ہے ۔کمشنر نے کہا کہ لاہور بورڈ کے طلبا و طالبات کی فسیلیٹیشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ۔تمام امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کیلئے ورکنگ کو جلد مکمل کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں