اورنج ٹرین، سینکڑوں مقامات پرپانی کا رسائو، بحالی نہ ہوسکی

اورنج ٹرین، سینکڑوں مقامات پرپانی کا رسائو، بحالی نہ ہوسکی

لاہور (شیخ زین العابدین)میٹرو اورنج لائن ٹرین کا انفراسٹرکچر بدحال ہونے لگا، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج ٹرین کے ٹریک اور سٹیشنز پر سینکڑوں مقامات پر واٹر لیکیج کی شکایات کی تھیں۔

ایل ڈی اے انتظامیہ نے کنٹریکٹرز کو ایک ماہ میں مرمت و بحالی کا کام کرنے کا حکم دیا لیکن 4ماہ بعد بھی کام نہ ہوسکا جس کے باعث علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک انفراسٹرکچر بدحال ہونے لگا۔اورنج ٹرین ٹریک پر 834 مقامات پر ڈرینج مسائل، گندے پانی کے نکاس سے متعلق 68 مقامات بند ہیں۔ اورنج ٹرین سٹیشن اور ٹریک پر 742 مقامات پر واٹر لیکیج ، 24 مقامات پر پانی جمع ہوجاتا ہے جس کا نکاس ممکن نہیں۔ ڈیرہ گجراں ڈپو میں 191 مقامات سے واٹر لیکیج اور 4 مقامات پر ڈرینج کے مسائل ہیں۔ سٹیشن ایک پر 15پانی کے رساؤ اور 5 ڈرینج مسائل، سٹیشن2پر 10 لیکیج اور 5 ڈرینج مسائل، سٹیشن نمبر 25 پر 49 مقامات پر رساؤ اور 3 مقامات پر ڈرینج کے مسائل ہیں۔ کمپنی نے سینی ٹیشن سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے پی ایم اے کی مدد مانگی تھی،منصوبے کی فی الفور مرمت نہ کی گئی تو سٹرکچر کی مدت معیاد میں کمی ہوگی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنج ٹرین کا کہنا ہے کہ مرمت نہ کرنے پر کنٹریکٹرز کی سرزنش کی ہے ،2ماہ میں مرمت کا کام کر لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں