قصور:بچوں کی لڑائی، سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

قصور:بچوں کی لڑائی، سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

قصور(خبرنگار)قصور کے علاقے رکن پورہ میں بچوں کے لڑائی جھگڑے میں سر پر چوٹ لگنے سے معمر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

بچوں کی لڑائی پر مدثر اور 70 سالہ نذیراں بی بی کا جھگڑا ہوگیا،ملزم مدثر وغیرہ نے نذیراں بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دئیے جس سے وہ زمین پر منہ کے بل گر پڑی اور سر پر گہری چوٹ آئی اور اس کی موت واقع ہوگئی،لاش کو بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں