موجودہ حالات میں قومی وحدت کی اشد ضرورت:جے یو آئی

موجودہ حالات میں قومی وحدت کی اشد ضرورت:جے یو آئی

لاہور(سیاسی نمائندہ)ملکی موجودہ حالات قومی وحدت کی اشد ضرورت ہے، اس کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ حکومت کو بھی اہم رول پلے کرنا ہے، ملک میں معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے اقامت گاہ پر عید پر ملاقاتی احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ،انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران بھی اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ملک میں سیاسی بحرانوں کے خاتمے کے لیے بڑے فیصلے فوری کرنا ہوں گے ۔ دریں اثنا ایبٹ روڈ گراؤنڈ 77 کلب میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ غزہ میں مجاہدین اپنی جانوں کے نذرانے سے پیش کر رہے ہیں لیکن ان کی مدد کے لیے اسلامی ممالک نہ تیار ہیں اور نہ ہی اسرائیل کے مظالم کا راستہ روکنے کے لیے اسلامی دنیا نے اب تک حکمت عملی تیار کی ہے۔ غزہ میں ظالم نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے بلکہ اسرائیل درندگی سے بھی آگے بڑھ گیا ہے ۔ تاریخ میں ایسے واقعات شاید ہی ملیں گے، جیسے دردناک واقعات اس وقت غزہ میں ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں