قیدیوں کے اہل خانہ کو مزید سہولتیں دینے کی ہدایت

قیدیوں کے اہل خانہ کو مزید سہولتیں دینے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے عید الاضحی کے موقع پر کیمپ جیل لاہور اور سنٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ کرکے قیدیوں سے ملاقات کی اور عید کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل عید الاضحی پر فیلڈ میں متحرک رہے۔ نور الامین مینگل نے کیمپ جیل لاہور میں قیدی بچوں سے عید ملی اور انکے ہمراہ کھانا کھایا۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اور سپرنٹنڈنٹ جیل بھی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے جیل میں بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ملاقاتی ایریا میں قیدیوں اور انکے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ،ملاقاتی ایریا کو مزید بہتر بنانے اور قیدیوں کے اہل خانہ کو سہولیات دینے کی ہدایت کی ۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سنٹرل کنٹرول روم محکمہ داخلہ اور ڈی سی آفس کنٹرول روم کا دورہ کیا اور صوبہ بھر سے آئی سپیشل رپورٹس کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سنٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں