ایل ڈی اے کی عید کے تیسرے روز بھی شاہراہوں پر نگرانی

ایل ڈی اے کی عید کے تیسرے روز بھی شاہراہوں پر نگرانی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کی عید کے تیسرے روز بھی مختلف شاہراہوں پر سرویلنس جاری۔

ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور ٹاؤن پلاننگ ونگ نے عید کے تیسرے روز بھی نگرانی کا عمل جاری رکھا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، ماڈل ٹاؤن ایکسٹنشن، پیکو روڈ، نشیمن اقبال، ویلنشیا، انجینئرنگ ٹاؤن میں سرویلنس کی۔ٹیموں نے کالج روڈ، جوہر ٹاؤن، واپڈ ٹاؤن کے اطراف بھی فیلڈ مانیٹرنگ کی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے مین بلیوارڈ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، کینال روڈ اور فیروز پور روڈ کے اطراف بھی فیلڈ وزٹ کیے ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان کی نگرانی میں ٹاؤن پلاننگ ونگ کے افسران و عملے نے مختلف علاقوں میں سرویلنس کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ اور عید کے تینوں روز ایل ڈی اے ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے چھٹیوں کے دوران غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے سرویلنس آپریشن جاری رکھا۔ فیلڈ میں زیر تعمیر عمارتوں کو ایس او پیز کے مطابق چیک کیا گیا۔ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں