نوجوان کو کارتلے کچلنے کا کیس، ملزم کی ضمانت منظور

نوجوان کو کارتلے کچلنے کا کیس، ملزم کی ضمانت منظور

لاہور(اپنے خبر نگار سے)سیشن عدالت، تیس سالہ نوجوان گل رسول کو کار کے نیچے کچلنے کا کیس۔عدالت نے ملزم عبدالرحمن کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج جہانزیب چٹھہ نے کیس پر سماعت کی ۔ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے کہا کہ ملزم کا ٹریفک لائسنس بنا ہوا ہے جو تفتیشی کو پیش کر دیا ہے ۔ملزم کے خلاف غلط دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا ۔ملزم کے خلاف درج مقدمہ میں آزاد دفعات قابل ضمانت ہیں ۔عدالت ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔ملزم کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں