غیر قانونی ایل پی جی دکانوں ، منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں

 غیر قانونی ایل پی جی دکانوں ، منی  پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں

لاہور (اپنے کامر س رپورٹر سے) قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

 گزشتہ 24گھنٹوں میں 10دکانیں سیل، 119ایل پی جی سلنڈر ضبط کر لیے گئے جبکہ 9ویٹ مشینیں، 4ریفلنگ، 01 منی پٹرول مشینیں بھی اکھاڑ کر ضبط کر لی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ گلبرگ میں 3دکانیں سیل، 17کمرشل سلنڈرز، 5ویٹ مشینوں کو ضبط کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں