نشتر ٹاؤن : ہیوی مشینری کی مدد سے کوڑے کے ڈھیر صاف

نشتر ٹاؤن : ہیوی مشینری کی مدد سے کوڑے کے ڈھیر صاف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)خصوصی صفائی اقدامات کے تحت نشتر ٹاؤن میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیوی مشینری کی مدد سے اوپن ہیپس کو کلیئر کیا گیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ ہر ہر گلی محلے کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے جبکہ دیہی یونین کونسلز میں لوڈریز اور ٹریکٹر ٹرالیز کی مدد سے خصوصی اوپن پلاٹس کی کلیئرنس ایکٹویٹی کی جارہی ہے ۔ شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن کے تحت ویکیوم سویپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ نشتر ٹاؤن میں پھیلے اوپن ہیپس کو ہیوی مشینری کے ذریعے زیرو ویسٹ کیا گیا اور خالی پلاٹس میں موجود ویسٹ کو بھی کلیئر کیا گیا۔ شاداب کالونی، کاہنہ، گجومتہ میں اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کا سلسلہ جاری ہے ۔مزید برآں فیروز پور روڈ،جیل روڈ پر دن اور رات کی شفٹ میں مکینیکل واشنگ اور سویپنگ یقینی بنائی جا رہی ہے ،تمام ٹاؤن منیجرز کو فیلڈ میں خود موجود رہ کر صفائی آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں