ریلوے پولیس:1لاکھ سے زائد کی جعلی کرنسی ، منشیات برآمد

ریلوے پولیس:1لاکھ سے زائد کی جعلی کرنسی ، منشیات برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ریلویز پولیس پشاور کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ریلوے سٹیشن پشاور کینٹ اور سٹی سٹیشن پر بڑی کارروائی کی گئی۔۔۔

ملزموں کے قبضے سے 1 لاکھ 6 ہزار روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی، آئس اور 5 کلو چرس برآمد کر لی، ملزم ارسلان خان کی ایس ایچ او کینٹ جمال عبدالناصر خان نے ریلوے سٹیشن کینٹ پر شک کی بنا پر تلاشی لی ،تلاشی لینے پر ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 6 ہزار جعلی پاکستانی کرنسی اور 10 گرام آئس برآمد ہوئی ہیں جبکہ دوسری کارروائی میں پشاور سٹی سٹیشن کے مقام پر ملزم سدیس کے قبضہ سے 5 کلو چرس برآمد ہوئی ہے ، ملزموں جعلی کرنسی اور منشیات کو خیبر پختونخوا سے بذریعہ ٹرین پنجاب سمگل کرنا چاہتے تھے ۔ ایس پی پشاور مہر کوثر نے کہا کہ دونوں ملزموں کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں