6ما ہ بعد بھی ایل ڈی اے کو گرانٹ ان ایڈ منتقل نہ ہوسکی

6ما ہ بعد بھی ایل ڈی اے کو گرانٹ ان ایڈ منتقل نہ ہوسکی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت کا ایل ڈی اے کو گرانٹ ان ایڈ کے تحت فنڈز دینے پر قدغن ایل ڈی اے کو معاشی مشکلات کے بھنور سے نکالنے کے لیے گئے اعلانات پر عمل نہ ہوسکا۔۔۔

 ماضی میں پنجاب حکومت نے اتھارٹی کو گرانٹ ان ایڈ کے تحت فنڈز دینے کی منظوری دی، نومنتخب پنجاب حکومت نے گرانٹ ان ایڈ کی سمری کو مسترد کر دیا، پنجاب حکومت سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی استدعا کی گئی، چھ ماہ گزرنے کے باوجود گرانٹ ان ایڈ کی رقم منتقل نہ ہوسکی، گرانٹ ان ایڈ نہ ملنے سے کنٹریکٹرز کو ادائیگیاں بھی مشکل ہوگئیں، ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت کو نو ارب روپے گرانٹ ان ایڈ کی استدعا کی۔ سابق نگران پنجاب حکومت نے دو ارب روپے گرانٹ ان ایڈ دینے کی منظوری دی، گرانٹ ان ایڈ دینے سے قبل محکمہ ہاؤسنگ کے افسران کو پراجیکٹس چیک کرنے کی ہدایت کی، محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے تاحال پراجیکٹس رپورٹ نہ دی گئی، رپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے گرانٹ ان ایڈ کی رقم نہ مل سکی۔ اکبر چوک ری ماڈلنگ منصوبہ، شاہدرہ پراجیکٹ کے مکمل پیسے کنٹریکٹرز کو نہ مل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں