گرمی : گرڈ سٹیشنز کی مینٹی ننس پر خصوصی توجہ کی ہدایت

گرمی : گرڈ سٹیشنز کی مینٹی ننس پر خصوصی توجہ کی ہدایت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر)چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، محکمے میں احتساب کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ۔

لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ افسران و ملازمین کو کارکردگی کے حوالے سے جوابدہ بنایا جائے ، چیف ایگزیکٹو کی متعلقہ حکام کو ہدایت گرمی کے موسم میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے ،بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے گرڈ سٹیشنز کی مینٹی ننس پر خصوصی توجہ دی جائے ،صارفین کی شکایت پر فوری طور پر رسپانس کیا جائے ، بلوں کے حوالے سے صارفین کی شکایات کو دور کیا جائے ، تمام صارفین کو درست بل بھجوائے جائیں، چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ہدایت کی کہ ایکسینز اور ایس ای ایزمتعلقہ دفاتر کا دورہ کرکے مون سون کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیں ، اجلاس میں انجینئر شاہد حیدر کے علاوہ ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کولاچی، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران کی شرکت ،ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل،چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ،چیف انجینئر آپریشنزعباس علی، چیف انجینئرٹی اینڈجی ظفر ا قبال کی شرکت۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں