دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے عوامی حمایت ناگزیر :عوامی تحریک

دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے عوامی حمایت ناگزیر :عوامی تحریک

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے عوامی حمایت ناگزیر ہے۔

 مجوزہ آپریشن کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے مختلف اظہار خیال سے گومگوں کی کیفیت ہے۔ اس امر میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ قیمتی جانیں دہشت گردی کی نظر ہورہی ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے ترقی کا سفر رکا ہوا ہے ۔ لا اینڈ آرڈر کے مسائل تشویشناک ہیں، دہشت گردانہ واقعات میں فورسز کے افسروں، جوانوں سمیت عام لوگ مارے جارہے ہیں جو افسوسناک ہے ۔ دہشت گردی ایک ناخوشگوار حقیقت ہے ، اس سے نمٹنے سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا لیکن فیصلہ کن نتائج کے لئے اداروں اور قوم کا یکسو ہونا بھی ضروری ہے ۔ گزشتہ روز انہوں نے کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر مجوزہ آپریشن کے بارے میں قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام طاہرالقادری نے دہشت گردی کے سدباب کے لئے 600صفحات کا فتویٰ جاری کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں