ایل ڈی اے :کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر 20 املاک سربمہر

ایل ڈی اے :کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر 20 املاک سربمہر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹیموں نے کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر 20 املاک کو سربمہر کر دیا۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون تھری نوید بھٹی نے کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی۔

ٹیموں نے بلاک بی کے پلاٹ نمبر 2 اور3 بلاک سی کے پلاٹ نمبر9،22،54بلاک ای کے پلاٹ نمبر9 میں قائم املاک کو سربمہر کر دیا۔ بلاک جی میں پلاٹ نمبر585،589بلاک اے میں پلاٹ نمبر1051،1070بلاک پی میں پلاٹ نمبر 1397،4،5،1178،32بلاک کیو میں پلاٹ نمبر 256،15اور 275 میں قائم املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔ سیل کی گئی املاک میں پرائیویٹ کلینک، نجی سکول، ریٹیل شاپس، پراپرٹی آفس،آٹو ورکشاپ شامل، لانڈری شاپ، سینٹری و الیکٹرانکس شاپ، پینٹ، ہارڈویئر سٹور، پرائیویٹ دفاتر و دیگر املاک کو سیل کیا گیا۔ سیل کی گئی املاک کے ذمہ کمرشلائزیشن فیس کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبا ت تھے ۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں