حکومت فوری طورسرکاری ہسپتالوں میں علاج شروع کرائے:مجید غوری

حکومت فوری طورسرکاری ہسپتالوں میں علاج شروع کرائے:مجید غوری

لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی اور ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بند ہے۔

حکومت فوری طورسرکاری ہسپتالوں میں علاج شروع کرائے۔ اگر نہیں کرا سکتی تو حکومت چھوڑ دے۔ جس طرح پاکستانی کرکٹ کی ٹیم کی میجر سرجری کی گئی ہے، اسی طرح سرکاری ہسپتالوں میں بھی سرجری کی اشد ضرورت ہے۔ ہڑتال کے نام پر دکھ، تکلیف سے تڑپتے مریض کو علاج سے محروم کرنا اخلاقی دہشت گردی ہے۔ ڈاکٹروں کو شکایات حکومت اور حکمرانوں سے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں