شہریوں کو انصاف کی فی الفور فراہمی مشن ہے:آئی جی

شہریوں کو انصاف کی فی الفور فراہمی مشن ہے:آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا ہے کہ پولیس سٹیشن،پنجاب پولیس کی بنیادی اکائی ہے جس کی ورکنگ کومزید اپ گریڈ کرتے ہوئے شہریوں کوپولیسنگ خدمات اور انصاف کی فی الفور فراہمی مشن ہے۔

آئی جی نے کہا کہ تمام فورس پہلے سے زیادہ محنت، دلجمعی اور خلوص نیت سے فرائض ادا کرے اور جرائم کے قلع قمع کا عمل مزید تیز کرے ۔آئی جی نے انسداد جرائم میں شاندار کارکردگی پرپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کریک ڈان مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی نے سنگین جرائم کی بیخ کنی کرنے والی پولیس ٹیموں کی کیش انعامات و تعریفی اسناد سے شاندار حوصلہ افزائی کی، فیصل آباد اور ساہیوال ریجن کے 71 افسران و اہلکاروں کی تعریفی اسناد و کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب نے اوکاڑہ کی 17، ساہیوال کی 08، پاکپتن کی 05،فیصل آباد کی 07، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 02 اورضلع جھنگ کی 01 ٹیم کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں