نئے ہارویسٹرز کو چلانے پر کم خرچہ آئے گا:سیکرٹری زراعت

نئے ہارویسٹرز کو چلانے پر کم خرچہ آئے گا:سیکرٹری زراعت

لاہور(کامرس رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں گندم اور چاول کی ہارویسٹنگ مشینری کے استعمال کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرسیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں زرعی ترقی کے لیے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے ۔فارم میکائزیشن سے ہی زرعی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہوگا۔ پہلے مرحلہ میں ایک ہزار گندم اور ایک ہزار چاول کے برانڈ نیو ہارویسٹر درآمد کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔نئے ہارویسٹرز کے استعمال سے پرانے ہارویسٹر کا استعمال خود بخود کم اور بعد ازاں ختم ہو جائے گا۔نئے ہارویسٹرز کی مرمت اور ان کو چلانے پر کم خرچہ آئے گا اور ان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں