معاشرے کی ہر مشکل کا حل اسوہ حسنہ میں ہے:ملک احمد

معاشرے کی ہر مشکل کا حل اسوہ حسنہ میں ہے:ملک احمد

لاہور(سیاسی رپورٹر سے، ایجوکیشن رپورٹر)ہتک عزت کے قانون میں رحمت اللعالمین اتھارٹی نے مجھے ایک مضبوط دلیل دی ہے۔ معاشرے سے بداخلاقی و بد لحاظی کو ختم کرنے کا بہترین ذریعہ سیرت رسول ؐ پر عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار سپیکر ملک محمد احمد خان نے قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین ؐ اتھارٹی کے زیراہتمام پنجاب یونیورسٹی میں خطبہ حجتہ الوداع انسانی حقوق کا عالمی منشور کے حوالے سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں چیئرمین قومی رحمت ا للعالمین و خاتم النبیین ؐ اتھارٹی پاکستان خورشید احمد ندیم، چیئرمین طہٰ قریشی فاؤنڈیشن طہٰ قریشی، ڈین فیکلٹی آف علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ معاشرے کی ہر مشکل کا حل نبی پاکؐ کا اسوہ حسنہ میں ہے۔ خطبہ حجتہ الوداع انسانی حقوق کا ایک مکمل چارٹر ہے ۔دریں اثنا پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) کے زیر اہتمام یو ایس پیٹنٹ فائلنگ پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں