میٹرو بس کے 23سٹیشن پر 38خودکاردروازے خراب

میٹرو بس کے 23سٹیشن پر 38خودکاردروازے خراب

لاہور (شیخ زین العابدین) پنجاب میں چلنے والے بیشتر میٹرو سسٹمز کا ٹکٹنگ سسٹم خراب ہوگیا۔ سٹیشنوں پر آٹو میٹیڈ فیئر کلیکشن سسٹم کے لئے لگائے گئے دروازے خراب ہو گئے ۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن اور بس شیڈول سسٹم کو نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دینے کا پلان بنا لیا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب میں چلنے والا ماس ٹرانزٹ سسٹم بدحال ہونے لگا۔ بیشتر میٹرو سسٹمز کا ٹکٹنگ سسٹم خراب ہوگیا۔ میٹرو اورنج لائن ٹرین ، شاہدرہ  سے گجومتہ میٹرو بس اور پاکستان میٹرو بس کی بھی حالت زار ہے ۔سابق حکومتوں اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کو لاوارث چھوڑ دیا۔ بس  کے بیشتر سٹیشنز پر آٹو میٹیڈ فیئر کلیکشن ڈور خراب ہوگئے ۔ فیئر کلیکشن ڈور میں ٹوکن ڈالنے اور کارڈ سویپ کرنے سے خود کار دروازہ کھلتا تھا ۔ میٹرو بس کے 23 سٹیشن پر لگے 38 خود کار دروازے خراب ہیں،میٹرو سٹیشنز پر آنے والے مسافر ایک ہی خودکار دروازے کا استعمال کر رہے ہیں۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے پنجاب کی تمام میٹرو بسوں کا ٹکٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن اور بس شیڈول سسٹم کو نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دینے کا پلان بنا لیا۔ منصوبے کے تحت گجومتہ سے شاہدرہ تک خراب ٹکٹنگ مشینری کو تبدیل کیا جائیگا۔ ملتان میٹرو اور اسلام آباد، راولپنڈی میٹرو کا سسٹم بھی اپ گریڈ کیا جائیگا۔ ٹکٹنگ سسٹم چلانے کیلئے کمپنی کو 13 کروڑ سالانہ ادا کرنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ سٹیشنز پر لگے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن کا ٹھیکہ تین سال کیلئے دیا گیا۔ بسوں کے شیڈول سسٹم کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری بھی کمپنی کو دی گئی، ٹکٹ کی فروخت، بینک ٹرانزیکشن ، کرایہ اور مسافروں کی سہولت کی ذمہ داری بھی کمپنی کی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں