محرم الحرام: ڈیوٹی سے غائب 2اہلکار برخاست

محرم الحرام: ڈیوٹی سے  غائب 2اہلکار برخاست

لاہور (کرائم رپورٹر) محرم الحرام کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹی سے غائب ہونیوالے 2 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے دونوں اہلکاروں کو اکبری گیٹ میں مجلس کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر برخاست کیا ۔ڈی آئی جی کی جانب سے بذریعہ وائرلیس خبردا ر کیا گیا ہے کہ آئندہ کوئی افسر یا اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضرہوا تو کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں