پی ایم ڈی سی کے باقاعدہ الیکشن کرائے جائیں:وائی ڈی اے

پی ایم ڈی سی کے باقاعدہ الیکشن کرائے جائیں:وائی ڈی اے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں اور فارن میڈیکل گریجوایٹ کے نمائندوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 پی ایم ڈی سی کے الیکشن کرائے جائیں، اس میں سلیکشن کرکے من مانے افراد کو رکھا گیا۔ فارن میڈیکل طلبہ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ تمام بڑے ڈسٹرکٹس میں پی ایم ڈی سی کے امتحانی سنٹرز بنائے جائیں۔صدر شعیب نیازی نے کہا کہ یہاں سے اربوں روپے فیس کی مد میں غیر قانونی اداروں میں جارہے ہیں،فارن طلبہ کاکیا قصور ہے ،ان کو لارا لگایا جاتا ہے کہ آپ کا امتحان ہو جائیگا۔ غیر اخلاقی طریقے سے مریضوں کو تنگ کرنے اورآؤٹ ڈور بند کرنے کے میڈیا کے سوال پر ڈاکٹر سلمان حسیب آگ بگولہ ہوگئے اور بوکھلاہٹ میں کہنے لگے ،کیا ثبوت ہے کہ ہم نے آؤٹ ڈور کو تالے لگائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں