محکمہ بلدیات: 4اضلاع میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

 محکمہ بلدیات: 4اضلاع میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)محکمہ بلدیات نے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے 4اضلاع میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپیشل سیکرٹری بلدیات کی زیر صدارت اجلاس میں ایس ڈی ایف کو انٹرن شپس شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ سپیشل سیکرٹری کو انٹرن شپ پروگرام کے اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں \'خاتون سہولت مرکز\' منصوبے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا 4اضلاع لاہور، شیخوپورہ،گوجرانوالہ اور جہلم میں کل 120 انٹرنیز بھرتی کئے جائیں گے ۔ سپیشل سیکرٹری آسیہ گُل کا کہنا ہے 60انٹرنیزکی بھرتی پہلے مرحلے میں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں