ٹیپا کی ایل ڈی اے کو4پارکنگ پلازے منتقل کرنیکی استدعا

ٹیپا کی ایل ڈی اے کو4پارکنگ پلازے منتقل کرنیکی استدعا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے چار پارکنگ پلازوں کو لیز پر دینے کا معاملہ، پارکنگ پلازوں کی ذمہ داری سے متعلق ایل ڈی اے انتظامیہ تذبذب کا شکار ہے۔

 ایل ڈی اے نے چار پارکنگ پلازوں کو لیز پر دینے کا پلان بنایا، پارکنگ پلازے لیز پر دینے سے سالانہ بیس کروڑ روپے آمدن کا تخمینہ لگایا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے ٹیپا کو پارکنگ پلازے دینے کا حکم دیا۔ ٹیپا نے مؤقف اختیار کیا کہ پارکنگ پلازے ٹیپا کی ملکیت ہے ، ٹیپا کو حقوق کرایہ داری پر دینے کا اختیار دیا جائے ، ٹیپا نے چار پارکنگ پلازے ایل ڈی اے سے ٹیپا کو منتقل کرنے کی استدعا کر دی، لبرٹی پارکنگ پلازہ ، سن فورٹ پارکنگ پلازہ، شاہ عالم پارکنگ پلازہ اور مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن پارکنگ پلازہ کی استدعا کی گئی، ٹیپا نے چاروں پارکنگ پلازوں کے حقوق ایجنسی کو منتقل کرنے کا ورکنگ پیپر تیار کیا، ٹیپا کی آمدن میں اضافے کے لیے پارکنگ پلازوں کی استدعا کی گئی۔ ایل ڈی اے اور ٹیپا انتظامیہ تاحال پارکنگ پلازوں سے متعلق فیصلہ نہ کرسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں