شہر کے مختلف علاقوں میں 3 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد، کوٹ لکھپت، مصطفٰی آباد سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقہ سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
کوٹ لکھپت قینچی پل کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ مصطفٰی آباد میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 50 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پو لیس کے مطا بق ہلاک ہونے والے تینوں افراد نشے کے عادی تھے اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔