تاجروں کے وفد کا لاہور چمبر کا دورہ، صدر سے ملاقات
لاہور(کامرس رپورٹر)تاجروں کے وفد نے خالد پرویز کی سربراہی میں لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور صدر لاہور چیمبر کاشف انور سے ملاقات کی۔
وفد نے صدر لاہور چیمبر سے فنانس ایکٹ میں سیلز ٹیکس کے نظام میں تبدیلیوں پر اظہار خیال کیا۔ وفد کے شرکا میں صدر لاہور سٹیشنری ایسوسی ایشن اردو بازار جمیل فاضل سیکرٹری انفارمیشن محبوب اقبال، چیئرمین محمد رضا، نائب صدر عبداللہ خان و دیگر شامل تھے ۔وفدکے شرکا نے کہا کہ موجودہ فنانس ایکٹ میں کی گئی تبدیلیاں کاروباروں اور کاروباری لاگت پر گہرا اثر ڈالیں گی، جس کے نتیجے میں ان اشیا کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔