جی ون مارکیٹ ری ماڈلنگ ڈیزائن سے آگے نہ بڑھ سکی

جی ون مارکیٹ ری ماڈلنگ ڈیزائن سے آگے نہ بڑھ سکی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر لاہور کی اہم مارکیٹ جی ون جوہر ٹاؤن کی ری ماڈلنگ کا معاملہ، ایل ڈی اے انتظامیہ اعلان کے بعد جی ون مارکیٹ ری ماڈلنگ منصوبہ بھول گئی۔۔۔

 اپریل 2024 کو ڈی جی ایل ڈی اے نے جی ون مارکیٹ کا دورہ کیا،18 اپریل کا جی ون مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا اعلان کیا گیا، پارکنگ کے انتظامات کے لیے شعبہ انجینئرنگ نے ڈیزائن بھی بنا لیا، جی ون مارکیٹ سے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ری ماڈلنگ کی جانی تھی، تین ماہ گزرنے کے باوجود جی ون مارکیٹ ری ماڈلنگ منصوبہ ڈیزائن سے آگے نہ بڑھ سکا، لبرٹی مارکیٹ کی طرز پر مارکیٹ کے چاروں اطراف میں پارکنگ دی جانی تھی، پارکنگ کے لیے مختص آٹھ فٹ لین پر قبضہ مافیا کا قبضہ ہے ، موٹر سائیکلیں اور رکشہ کے لیے جی ون مارکیٹ میں پارکنگ سٹینڈ موجود نہیں، واک اینڈ شاپ کی سہولت کے لئے مارکیٹ کے چاروں اطراف تجاوزات مافیا قابض ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں