آمنہ پارک تاجپورہ میں رواں سال واٹر ٹینک شروع کرنیکا حکم
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)تاجپورہ میں دو سے تین فٹ تک بارشی پانی جمع ہونے کا معاملہ، واسا نے تاجپورہ میں بارشی پانی کا نکاس کرنے کا جامع پلان بنالیا۔۔۔
تاجپورہ میں ایک کی بجائے دو واٹر ٹینکس تعمیر کیے جائیں گے، تاجپورہ سے بارشی پانی کے نکاس کے لیے نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی، تاجپورہ آمنہ پارک میں بتیس لاکھ گیلن کا واٹر ٹینک بنایا جائے گا، نئی سیوریج لائن ہربنس پورہ سے جوڑے پل تک بچھائی جائے گی، سیوریج لائن کو کراچی پلی سے کینٹ ڈرین کو منسلک کیا جائے گا، ماضی میں تاج پورہ بی بلاک میں واٹر ٹینک کی تعمیر کا منصوبہ التوا کا شکار تھا ،تاہم پنجاب حکومت نے تاجپورہ واٹر ٹینک کو بجٹ میں شامل کر لیا، واٹر ٹینک کی تعمیر نہ ہونے سے تاجپورہ بی بلاک کا علاقہ بارشی پانی میں ڈوبتا ہے ، دو سالوں سے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل واٹر ٹینک منصوبہ پھر لٹک گیا، تاج پورہ واٹر ٹینک منصوبہ بجٹ 2021-22 اور 2022-23میں شامل تھا، واٹر ٹینک منصوبہ کی منظوری سابق وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے دی گئی تھی، پنجاب حکومت نے واٹر ٹینک کی تعمیر کے لیے لاہور سپیشل پیکج سے فنڈز نہ دیئے، واسا نے آمنہ پارک تاج پورہ میں واٹر ٹینک کے لیے پی ایچ اے سے این او سی کی استدعا کی تھی، پی ایچ اے کی جانب سے دو سال بعد بھی پارک میں ٹینک بنانے کا این او سی نہ دیا گیا۔