پولیس افسروں کے پرفارمنس انڈیکیٹرز پر پیش رفت کا جائزہ
لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں پرفارمنس انڈیکیٹرز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں لاہور پولیس کے مختلف ونگز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی اونے پولیس افسروں کو پرفارمنس انڈیکیٹرزپر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا سائلین کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں۔انہوں نے کہا 15کالزپر ایف آئی آر کا بروقت اندراج،میرٹ پر تفتیش اور مظلوم کو انصاف یقینی بنایا جائے۔