جامع مسجدمولانامحمدنذیرؒمیں امام حسین ؓ امن کانفرنس

جامع مسجدمولانامحمدنذیرؒمیں  امام حسین ؓ امن کانفرنس

لاہور(سیاسی نمائندہ)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا پیر سلمان منیر نے جامع مسجد مولانا محمد نذیرؒ میں سیدنا حضرت امام حسین ؓ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 حضرت امام حسین ؓ کی شہادت امن کا پیغام ہے جسے اپنا کر پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، مسلمان محرم الحرام کے مہینے میں انکی تعلیمات کو اپنا کر امن و سلامتی اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے کی فضا کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں۔ کانفرنس میں قاری شہاب الدین، صاحبزادہ اسامہ سلمان، سعود اعظم صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں