وی سی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے ایک سال میں 10 کروڑ 40 لاکھ کا ریونیو جمع
لاہور(سپیشل رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے بطور وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ایک سال مکمل کر لیا۔فنانس کے شعبے میں اصلاحات کیں اور 10 کروڑ 40 روپے کی ریکوری کرکے یونیورسٹی کے خزانے میں جمع کرائے۔
انہوں نے ایک سال میں یونیورسٹی کی ترقی اور ترویج کیلئے متعدد نمایاں اقدامات کئے، انتظامی اور تدریسی شعبوں کی اوور ہالنگ پر توجہ دی۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پاکستان میں واحد ویمن یونیورسٹی ہے جس نے 2023 میں ٹائمز رینکنگ حاصل کی۔ سی ایم ایس یعنی کیمپس مینجمنٹ سسٹم کا نفاذ کیا جس سے یونیورسٹی کے داخلے، امتحانات، واجبات اور ریکارڈ کیپنگ کے معاملات ڈیجیٹلائزڈ ہوگئے۔ انڈوومنٹ فنڈ کی رقم کا حجم ایک کروڑ سے اوپر پہنچا دیا۔