ذوالفقار بھٹو کا فلسفہ تمام جیالوں کیلئے مشعل راہ ہے :پیپلز پارٹی
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ 5 جولائی 77 کو قائد عوام کی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا۔
پارٹی کے 47 ویں یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انکا کہنا تھا کہ اسوقت بھٹو کی قیادت میں باوقار اور ایٹمی پاکستان تیز رفتاری سے ترقی کر رہا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو کافلسفہ تمام جیالوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ،سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید اور جنرل سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کی وفات پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور پارٹی کیلئے نذیر ڈھوکی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چودھری منظور احمد نے کہا کہ نذیر ڈھوکی کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک مخلص اور دیرینہ نظریاتی ساتھی سے محروم ہو گئی ہے ۔علاوہ ازیں وسطی پنجاب نائب صدر میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ جیل میں بیٹھے ہوئے ایک سازشی شخص کی رہائی نہیں۔