ٹماٹر 15، آلو4، لہسن 24، ادرک 10، چکن 22 روپے کلو مہنگا

ٹماٹر 15، آلو4، لہسن 24، ادرک 10، چکن 22 روپے کلو مہنگا

لاہور(کامرس رپورٹر سے)مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ٹماٹر، لہسن، ادرک، آلو مہنگے ہوئے تو ساتھ برائلر گوشت کے نرخ بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

ٹماٹر 15 روپے مزید مہنگا ہوگیا جس کا سرکاری نرخ 160 روپے کلو مقرر ہوا، مارکیٹ میں ٹماٹر 180 روپے کلو فروخت ہوا۔ آلو کا نرخ 4 روپے بڑھ کر 83 روپے کلو مقرر ہوا، مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ لہسن کا سرکاری نرخ 25 روپے اضافے سے 395 روپے کلو مقرر ہوا تو مارکیٹ میں لہسن 500 روپے کلو تک رہا۔ ادرک کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 620 روپے کلو مقرر کیا گیا لیکن مارکیٹ میں ادرک 800 روپے کلو فروخت ہوئی۔ لیموں 290 روپے کے بجائے 400 روپے کلو تک بیچا گیا۔ پھول گوبھی اور بند گوبھی 120 روپے کلو فروخت کی گئی۔برائلر گوشت بھی 22 روپے کلو مہنگا ہوگیا، نرخ 541 روپے کلو تک پہنچ گیا، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 15 روپے اضافے سے 373 روپے کلو جبکہ فارمی انڈے کے نرخ ایک روپیہ اضافے سے 253 روپے درجن رہے۔ عوام مہنگائی سے تنگ نظر آتے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عاشورہ پر نذر نیاز کی وجہ سے برائلر گوشت کی طلب میں اضافہ ہو رہا جس سے آئندہ چند روز بھی چکن میں تیزی کا خدشہ موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں