3سال سے ایک ہی کالج میں تعینات پرنسپلز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم نے لاہور سمیت صوبے بھر میں واقع سرکاری کالجوں کا تعلیمی معیار بہتر بنانے اور کالجوں میں انرولمنٹ بڑھانے کے لئے۔۔۔
گزشتہ تین سال سے ایک ہی کالج میں تعینات پرنسپلز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی پی آئی کالجز نے ایسے پرنسپلز کے ناموں کی فہرستوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا ۔ واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 420 ایسے کالجز ہیں جن میں عرصہ دراز سے کوئی مستقل پرنسپل تعینات نہیں ہے۔