بلدیہ عظمیٰ بجٹ میں تخمینہ کی غلطیاں،افسروں کی سرزنش

بلدیہ عظمیٰ بجٹ میں تخمینہ کی غلطیاں،افسروں کی سرزنش

لاہور(عمران اکبر)بلدیہ عظمیٰ لاہور کے بجٹ 2024/25 میں مبینہ غلطیوں کا انکشاف ہوگیا۔ ایدمنسٹریٹر رافعہ حیدر نے بجٹ کے حوالے سے اجلاس بلایا۔۔۔

 بجٹ کی خود سکرونٹی کی، اس کی تیاری میں مبینہ غیر پیشہ وارانہ رویہ اور سستی دکھانے والوں کی سرزنش کر دی، حتمی بجٹ تیاری کیلئے 7 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کو بجٹ دکھایا گیا تو بجٹ میں اعدادوشمار اور تخمینہ کی مبینہ غلطیاں پائی گئیں۔ انفراسٹرکچر ونگ کے بجٹ میں گزشتہ کئی سال کی واجب الادا رقوم بغیر کسی وضاحت کے شامل پائی گئیں۔ انفراسٹرکچر ونگ سے بغیر ریکارڈ اور منظوری پرانی بند ترقیاتی سکیمیں شامل کرنے ،فنانس ونگ سے گزشتہ سال کے بجٹ اور اخراجات کی مکمل تفصیل نہ دینے پروضاحت طلب کر لی گئی۔ ایڈ منسٹریٹر ایم سی ایل نے تمام ونگز کو ایک ہفتہ میں مکمل دستاویز کے ساتھ بجٹ تیار کرنے کا حکم دیدیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں