واقعہ کربلا حق کیلئے ڈٹ جانے کادرس :ڈاکٹرراغب نعیمی

واقعہ کربلا حق کیلئے ڈٹ جانے کادرس :ڈاکٹرراغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا واقعہ کربلا سے حق کیلئے ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے۔

سیدنا امام حسین ؓ نے اسلام کی حفاظت کیلئے عزیمت کاراستہ اختیار کیا۔علما کرام معاشرے میں مذہبی رواداری اوربھائی چارے کو فروغ دیں،عصرحاضرمیں سوشل میڈیا کامثبت استعمال کیا جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں محرم الحرام کی مناست سے منعقدہ پیغام حسین امن سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں ایس پی سول لائنز صاحبزادہ عبدالحنا ن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے صدر نعیمین ایسوسی ایشن مفتی ندیم قمرحنفی،مفتی قیصر شہزاد نعیمی، پروفیسر وارث علی شاہین،مفتی عمران حنفی،مولانا محمدعلی نقشبندی،مفتی محمدعارف حسین، مفتی عبدالستار سعیدی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ ایس پی سول لائنز صاحبزادہ عبدالحنا ن نے خطاب کرتے ہوئے کہا امن کے بغیر کوئی ملک ترقی کر سکتا اور نہ ہی انسانیت کا معیار بہتر ہو سکتا ہے اور اسے قائم رکھنے کیلئے ہم سب کوکردار ادا کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں