ٹرانسپورٹ کمپنی، سوا کروڑ آبادی کیلئے صرف 188 بسیں

 ٹرانسپورٹ کمپنی، سوا کروڑ آبادی کیلئے صرف 188 بسیں

لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی پنجاب کے بڑے شہروں میں سروس فراہم نہ کرسکی، کمپنی کے پاس دیگر اضلاع میں ٹرانسپورٹ چلانے کے اختیارات موجود ہیں مگر گزشتہ6سال میں کسی بھی شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹ نہیں کر سکی۔

لاہور میں رہائش پذیر سوا کروڑ آبادی کا بوجھ صرف 188 بسیں پبلک ٹرانسپورٹ کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق سابق اور موجودہ حکومتوں نے سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ کے دعوے تو بہت کئے لیکن پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کے دعوے برائے نام ہیں۔ مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا پلان عرصہ دراز سے صرف فیزیبلٹی سٹڈی یا رپورٹس کی تیاری تک محدود ہے۔ کمپنی کی جانب سے بہاولپور اور فیصل آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی صرف فیزیبلٹی مکمل کی گئی۔ سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات ، سرگودھا، رحیم یار خان میں تاحال پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی فیزیبلٹی بھی مکمل نہیں ہوسکی۔ سروے رپورٹ میں بہاولپور میں 42 جبکہ فیصل آباد میں 100 بسوں کی فراہمی کی تجاویز دی گئی ہیں۔لاہور میں بھی کمپنی غیر فعال روٹس کو فعال نہ کرسکی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں