لاہور کوسمارٹ سٹی بنانے کیلئے اوپن فنڈز رکھنے کا فیصلہ

لاہور کوسمارٹ سٹی بنانے کیلئے اوپن فنڈز رکھنے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں پہلی بار فضائی آلودگی پر قابو پانے اور قابل رہائش ماحول کی فراہمی کیلئے پلان بنالیا گیا، لاہور کو پہلی بار سسٹین ایبل سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایل ڈی اے کو سسٹین ایبل سمارٹ سٹی بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔تفصیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت کو سسٹین ایبل سمارٹ سٹی بنانے کیلئے ایل ڈی اے نے مخصوص منصوبے کی مد کے بجائے اوپن فنڈز رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ماضی میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بجٹ میں کسی خاص منصوبے کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز مختص کئے جاتے تھے ، مالی سال 25-2024میں صوابدیدی فنڈز کے طور پر کثیر رقم رکھے جانے کا امکان ہے ۔ مالی سال 2024-25میں ایل ڈی اے نے ذاتی وسائل سے کوئی فلائی اوور اور انڈر پاس تجویز نہیں کیا، فلائی اوور اور انڈر پاس تجویز نہ کرنے کے باوجود میگا پراجیکٹس کے لئے پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔ رواں مالی سال کے دوران وزیراعلیٰ کے احکامات پر پانچ ارب روپے کے فنڈز کو استعمال کیا جائے گا ۔ سسٹین ایبل سمارٹ سٹی پروگرام کے تحت فٹ پاتھوں اور گرینری کا کام کیا جائے گا۔ سسٹین ایبل سمارٹ سٹی کے فنڈز مخصوص سکیم پر لگانے کے بجائے ضرورت کی بنیاد پر استعمال ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں