کپاس کی فصل کے تحفظ اوربہتر نگہداشت بارے سفارشات
لاہور(سپیشل رپورٹر)کاشتکار بارشوں کے دوران کپاس کی فصل کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کریں۔معمول کی بارش کپاس کی فصل کے لیے مناسب ہوتی ہیں۔
اس سے فصل کی بڑھوتری اور پھول گڈی پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن معمول سے زیادہ بارشیں جس سے کپاس کے کھیت پانی سے بھر جائیں، فصل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔اگر بارشیں زیادہ ہوں تو کاشتکار کھیت کے کناروں کے ساتھ ایک گہری نالی بنا دیں ۔بعد ازاں اس پانی کو بڑے کھال میں ڈال کر دھان یا کماد کے کھیت کو لگائیں۔بارشوں کے بعد کپاس کے کاشتکار پانی کے نکاس کا فوری بندوبست کریں۔