سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں ، مختلف اضلاع میں 61 کنکشن منقطع
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مزید 61 گیس کنکشن منقطع، 12 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔
لاہور میں سوئی ناردرن ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے۔ اسلام آباد میں غیر قانونی گیس استعمال پر 3 کنکشن منقطع کیے گئے۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں 3، ساہیوال میں 3، سرگودھا میں 3اور بہاولپور میں کمپریسر کے استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔